ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «فلسطین الیوم» کے مطابق اسرائیلی فوجوں کی حمایت تلے صھیونی آبادکاروں نے حضرت یوسف(ع) کے مقبرے پر حملہ کیا ،جواب میں علاقے میں موجود مسلمانوں کی طرف سے مزاحمت کی گئی جس سے علاقہ جنگی منظر پیش کرنے لگا
حضرت یوسف(ع) کے مقبرے پر حملے کے بعد نابلس کے مشرقی علاقے،غزہ پٹی وغیرہ میں صھیونی فورسسز کی جانب سے حفاظتی انتظامات کو بڑھا دیا گیا اور مختلف علاقوں میں ناکے قائم کیے گئے ہیں
ان اقدامات کا مقصد صھیونی آبادکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے
صھیونی حملوں کے جواب میں فلسطینی جوان میدان میں آگئے جس سے علاقے کی صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔